ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انیس عامری کے بھانجے کو تیونس میں گرفتار کر لیا گیا

انیس عامری کے بھانجے کو تیونس میں گرفتار کر لیا گیا

Mon, 26 Dec 2016 11:58:16    S.O. News Service

تیونسیا25دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)تیونس کے سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ برلن حملے کے مبینہ ملزم انیس عامری کے بھانجے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ دونوں مسلسل رابطے میں تھے۔برلن کی کرسمس مارکیٹ پر حملہ کرنے والے انیس عامری کے بھانجے کوگرفتارکرلیاگیاہے۔بتایا گیا ہے کہ عامری کے ساتھ مسلسل رابطوں کے باعث اس کے بھانجے کوحراست میں لیاگیاہے۔تیونس حکام نے عامری کے بھانجے کے ساتھ دو اور افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں کی عمریں اٹھارہ سے ستائیس برس کے درمیان ہیں۔ تیونسی سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ تمام لوگ ایک دہشت گردانہ نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔تیونسی وزارت داخلہ کے مطابق انیس عامری کئی برسوں سے اپنے بھانجے کے نام رقوم روانہ کرنے کے علاوہ اُس کے اندر انتہا پسندی کی ترویج بھی کرتا رہا تھا۔ عامری اپنی بہن کے بیٹے کو اسلامک اسٹیٹ کی اطاعت و بیعت کرنے کی ترغیب بھی دیا کرتا تھا۔ تیونسی پولیس نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ دہشت گرد نیٹ ورک کے جو افراد گرفتار کیے گئے ہیں، ان میں ایک انیس عامری کی بہن کا بیٹا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق گرفتاری کے بعد کی جانے والی پوچھ گچھ میں بھانجے نے بتایا کہ اُس کا اپنے ماموں عامری کے ساتھ رابطہ مسلسل رہا ہے۔بھانجے کے مطابق رابطوں کے لیے ٹیلی گرام کا بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ اس پوچھ گچھ میں عامری کے بھانجے نے اعتراف کیا کہ اُس کے ماموں نے اُس کو تلقین کی تھی کہ وہ تکفیری عقائد کو اپنائے اور اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ اطاعت بھی کرے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ عامری اُس کو رقم کی ترسیل جاری رکھے ہوئے تھا تاکہ وہ کسی طرح جرمنی پہنچ سکے۔اس تفتیشی عمل میں شریک بھانجے کے نام کو ظاہر نہیں کیا گیا۔ بھانجے کے مطابق عامری جرمنی میں قائم جہادی گروپ ابو والع بریگیڈ کا رکن تھا اور جہادی عقائد کی ترویج و تبلیغ کرنے والے ابو والع اُسے اپنا پرنس قرار دیا کرتے تھے۔تیونس کی وزارت داخلہ نے یہ تفصیل ظاہر نہیں کہ عامری کے بھانجے اور دو دوسرے افراد کو کب اور کس مقام سے گرفتار کیا گیا ہے۔ عامری کے بھانجے کی طرح تمام افراد کے نام صیغہء رازمیں رکھے جا رہے ہیں۔برلن کی کرسمس مارکیٹ پرحملہ کرنے والاانیس عامری جمعہ 23دسمبر کی علی الصباح اطالوی شہر میلان کے نواحی علاقے سیسٹو سان گیووانی میں پولیس مقابلے میں ماراگیا تھا۔ کرسمس مارکیٹ پر ٹرک حملے میں ایک درجن ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔


Share: